شہری الیکشن کمیٹی خضدار کا 5دسمبر سے احتجاجی تحریک شروع کرنیکا اعلان کرتے ہیں، عبدالحمید بلوچ
خضدار: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چئیرمین ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ نے کہا ہے کہ بسیمہ تا خضدار زیر تعمیر N~30 سی پیک روڈ کے متاثرین کو فوری طور پر معاوضہ ادا نہیں کیا گیا تو تیس نومبر کو نال میں بھرپور احتجاج اور پانچ دسمبر سے تعمیراتی کمپنی کا کام احتجاجا بند کردیا جائیگا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خضدار انتظامیہ نیشنل ہائی وے, پراجیکٹ ڈائریکٹر متاثرہ زمینداروں کو معاوضوں کی ادائیگی میں مسلسل تاخیری حربوں کا سہارا لے رہی ہے۔ مقامی انتظامیہ اور نیشنل ہائی وے کو زمین مالکان کی طرف زمین دینے کے باوجود کوئی جواز نہیں انتظامیہ معاوضوں کی ادائیگی میں غیر ضروری تاخیر کرے۔آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چئیرمین نے کہا کہ قانون کے مطابق متاثرہ زمین مالکان کو تعمیراتی کام شروع کرنے سے پہلے معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنانا ضروری تھا لیکن روڈ کا کام اسی فیصد مکمل ہونے کے باوجود اب بھی متاثرین معاوضوں سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ اب خضدار کے ایریا کانک شمالی گھر مالکان کو نوٹس دیا گیا ہے جس سے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔آل پارٹیز شہری ایکشن نے اس حوالے سے بارہا ضلعی انتظامیہ کی توجہ مبزول کرائی لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں معاوضوں کی ادائیگی و دیگر مطالبات کے حل کے لیئے خضدار انتظامیہ کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی تھی لیکن اب تک اس معاملہ پر کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی اور نہ ہی اس اہم معاملہ کو سنجیدگی کے ساتھ لیا جارہا ہے۔با امر مجبوری آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اور فیروزآباد، نال، گریشہ اور کودہ کے متاثرہ زمینداروں کے مشترکہ فیصلہ کے مطابق تیس نومبر کو نال میں بھر احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا اور اگر پھر بھی معاوضوں کی ادائیگی یقینی نہیں بنائی گئی تو پانچ دسمبر سے سی پیک کے بسیمہ تا خضدار سیکشن پر جاری تعمیراتی کام احتجاجا روک دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اپنے فیصلہ کے مطابق پانچ دسمبر سے مطالبات پر عملدرآمد کے لیئے باقائدہ احتجاجی تحریک کا آغاز کریگی اور اس دوران احتجاج کے تمام قانونی و جمہوری زرائع استعمال کیئے جائیں گے۔انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلی حکام، چیف سیکریٹری بلوچستان و دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ مزکورہ صورتحال کا نوٹس لیں۔


