پی ٹی ایم کے جلسے میں ریاست اور اداروں کے خلاف زہر افشانی کی گئی، ضیاء لانگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی کوئٹہ میں پی ٹی ایم کے جلسے میں ہونے والے تقاریر کی شدید الفاظ میں مذمت مشیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا کہ پشتون تحفظ مومنٹ کے جلسے میں ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف زہرافشانی کی گئی۔ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ بلوچستان کی سرزمین پر کھڑے ہوکر ریاست اور اسکے اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرے۔ بلوچستان میں پہلے بھی ایسے سازیشوں سے متاثر ہوا اب ایسا نہیں ہونے دیں گے۔کوئی جماعت کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ ریاست اور اسکے اداروں کے خلاف معصوم عوام کو ورغلائے انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف ہونے والی ہرسازش کو بلو چستان کے عوام کے ساتھ ملکر ناکام بنائیں گے مشیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی ایم قائدین پر پابندی عائد کرنے کا مقصد یہی تھا کہ ہم انہیں بلوچستان کے پرامن ماحول میں زہرگھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے،مشیر داخلہ بلوچستان

اپنا تبصرہ بھیجیں