بلوچستان، چیک پوسٹوں کے خاتمے کا سلسلہ جاری، مزید 71چیک پوسٹیں ختم

کوئٹہ: بلو چستان میں قو می شاہراؤں پر چیک پوسٹوں کے خاتمے کا سلسلہ جا ری سیکو رٹی فورسز نے مزید 71چیک پوسٹیں ختم کر دیں اب تک ختم کی جا نے والیں چیک پوسٹوں کی تعداد 96ہو گئی۔ محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق بلو چستان میں عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے قو می شاہراؤں پر قائم چیک پوسٹوں کو کم کر نے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے یہ سلسلہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد شروع کیا گیا محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق صوبے میں پہلے مر حلے میں اہم 50 شاہراہ پر قائم 28چیک پوسٹوں کو کم کر کے صرف 3کر دیا گیا تھا جبکہ اب دوسرے مر حلے میں 5شاہراؤں N-25،M8،N-85، N-65،N-30 پر قائم مزید 78چیک پوسٹوں میں سے 71کو ختم کر دیا گیا جبکہ ان تمام شاہراؤں پر صرف اور صرف 7چیک پوسٹیں رہ گئی ہیں جوکہ ضر وری چیکنگ کے لئے قائم ہے محکمہ داخلہ حکام کے مطابق جن چیک پوسٹوں کو ختم کیا گیا ہے ان پر کسی قسم کی چیکنگ نہیں ہو گی جبکہ جو چیک پوسٹیں قائم ہیں یہی داخلہ اور خارجی راستوں پر ہو ں گی اور وہاں بھی صر ف عوام سہو لیات اور حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری چیکنگ کی جائے گی محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق چیک پوسٹوں کے خاتمے سے عوام کو سفری سہو لیات میں آسان مہیا ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں