وزیراعلیٰ بلوچستان کا پشتو کے معروف شاعر کی وفات پر دکھ کا اظہار
کو ئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پشتو ادب کے معروف شاعر، مصنف اور کالم نگار عمر گل عسکر کی وفات پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلی نے کہا کہ عمر گل عسکر کی وفات سے پشتو ادب ایک بڑے نام سے محروم ہوگیا ہے ان کی ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلی نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب، بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
Load/Hide Comments


