کفایت اللہ سمیت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کی رکن اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خاران سے معصوم کفایت اللہ کو الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشن سے دن دھا ڑے اغواء کیا گیا اور وہ تا حال منظر عام پر نہیں لایا گیا انہوں نے کہا کہ کفایت اللہ سمیت جتنے بھی لوگ ماورا آئین و قانون غائب ہیں ان کو با زیاب کر نا ریاست اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے انہوں نے کہا کہ اس قسم کے عمل سے بلو چستان کے عوام کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے اگر کوئی شخص کسی جرم کا ارتکاب کر چکا ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے اور جس جرم کی پاداش میں وہ پابند سلا سل ہے اسکی سزاو جزا ہو نا چاہیے انہوں نے کہاکہ کفایت اللہ کے غائب ہو نے کے شواہد اور لوگوں کی موجود گی میں اغواء خاران کے پر امن عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے اسکی از سر نو تحقیقات کی جائے اور اصل مجرموں اور انکے سہولت کا روں کو منظر عام پر لایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں