ٹی بی جیسے امراض سے نمٹنے کیلئے عملے کی بہتر کارکردگی اہم ضرورت ہے، نورالحق بلوچ

کوئٹہ :صوبائی سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ نے کہاہے کہ ٹی بی جیسے امراض سے نمٹنے کیلئے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ ٹی بی کنٹرول پروگرام کے عملے کی بہترکارکردگی اہم ضرورت ہے، محکمہ صحت کا عملہ عوام کو طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ موذی امراض کے علاج ومعالجے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر ہوں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کے زیراہتمام دوروزہ صوبائی ششماہی سرویلنس اجلاس کے اختتام کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے مہمان خاص صوبائی سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ تھے جبکہ اس موقع پربلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کے صوبائی منیجر ڈاکٹرآصف شاہوانی، نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ڈاکٹر بشارت،ای پی آئی کے صوبائی کوارڈینیٹر ڈاکٹر اسحاق پانیزئی،مرسی کور کی ڈائریکٹر پروگرامز لبنی جاوید،نمائندہ ڈاکٹر سعید اللہ خان،گرین سٹارز کے ڈاکٹر خالد اور ایس پی او کے ڈاکٹر امداد ودیگر بھی موجود تھے۔اجلاس میں بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز)اورڈسٹرکٹ ٹیوبرکلوسز کوارڈینیٹرز (ڈی ٹی سی)نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ نے تمام ڈی ایچ اوز سمیت ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول پروگرام کے کوارڈینیٹرز پر زوردیاہے کہ وہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں،ٹی بی جیسے امراض سے نمٹنے کیلئے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ ٹی بی کنٹرول پروگرام کے عملے کی بہترکارکردگی اہم ضرورت ہے۔اجلاس میں ٹی بی کے کنٹرول کیلئے اہم فیصلے کئے گئے تاکہ لوگوں میں ٹی بی سے متعلق شعور وآگاہی پھیلائی جائے اور لوگ اس بیماری سے محفوظ ہوں۔بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کے صوبائی منیجر ڈاکٹرآصف شاہوانی نے کہاکہ ٹی بی کنٹرول پروگرام کی جانب سے ہر ماہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کے دورے کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے کیس نوٹیفکیشن میں اضافہ ہواہے بلکہ انہوں نے ٹریٹمنٹ کی شرح میں اضافے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علاج کی شرح میں اضافے کے ساتھ شعوروآگاہی پر کام کی ضرورت ہے ٹی بی کنٹرول پروگرام کی جانب سے آئندہ بھی کوارڈینیٹرز کا رابطہ اجلاس منعقد ہوتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں