عمران خان ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں لانے کے خواہشمند ہیں، گورنر بلوچستان

گوادر:گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ناراض بلوچوں کو قومی دارے میں لانے خواشمند ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں منعقدہ تقریب سے کیا،گزشتہ روز گورنر بلوچستان گوادر پہنچ گئے گورنر نے گوادر یونیورسٹی کا پہلا اکیڈمک سیشن کا افتتاح کیاجبکہ یونیورسٹی کے لوگو کا بھی افتتاح کردیاگیااس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے گورنر کو گوادر یونیورسٹی کے متعلق بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کیلئے پانچ سو ایکڑ زمین مختص ہے جبکہ یونیورسٹی کی بلڈنگ کیلئے 5331ملین روپے کا پی سی ون ایچ ای سی کو بیجھا ہے گورنر کا یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کیا تقریب میں وی سی گوادر یونیورسٹی،چیئرمین گوادر پورٹ موجود تھے۔ڈی آئی جی مکران، ڈپٹی کمشنر بھی تقریب میں موجود تھے ڈی جی، جی جی ڈی اے، سابق نگران وزیر میر نوید کلمتی، چمبر آف کامرس کے ارکان اور پی ٹی آئی کے علاقائی رہنماں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر گورنر بلوچستاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر یونیورسٹی کو ایک بہترین تعلیمی ادارہ بنائیں گے انہوں نے کہا یونیورسٹی میں 30 ڈپارٹمنٹس تعمیر ہونگے میرین سائنس سمیت تمام سبجیکٹس کا اجراہ کیا جائے گاانہوں نے کہا ساحلی اور پورٹ سٹی ہونے کی وجہ سے گوادر یونیورسٹی میں میرین سائنس سے متعلق سبجیکٹس لازمی ہیں اعلی تعلیمی ادارہ آپ کے شہر میں قائم ہوچکا ہے اسٹوڈنٹس کو تعلیم کی طرف توجہ دینی چاہیے انہوں نے کہا تعلیم یافتہ پاکستان وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے ناراض بلوچ قومی دارے میں شامل ہوکر ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں انہوں نے کہا تعلیم یافتہ معاشرے کے قیام سے محرومیوں کا خاتمہ ہوگا دریں اثنا گورنر نے یونیورسٹی میں پودا بھی لگایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں