حب، اے این ایف کی کارروائی میں منشیات کی بھاری کھیپ برآمد

حب:اے این ایف نے کارروائی کرکے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا منشیات کوئٹہ سے کراچی اسمگل کیا جارہا تھا اے این ایف کے جاری اعلامیے کے مطابق اے این ایف اور انٹیلیجنس کی اے این ایف بلوچستان کے ہمراہ آر سی ڈی روڈ پر واقع وندر چیک پوسٹ کے قریب دورانِ تلاشی ٹرک سے 1200 گرام چرس کے 155 پیکٹ برآمد کرلیے ٹرک سے مجموعی طور پر 186 کلوگرام چرس برآمد ہوئی برآمدشدہ چرس ٹرک میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔دورانِ کارروائی قلعہ عبداللہ کے رہائشی عبدالطیف، ادریس خان اور چمن کے رہائشی عبدالظاہر نامی تین ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق برآمدہ منشیات کوئٹہ سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھیں تینوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں