کوئٹہ،سال نو پرہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھایا جائے گا۔پولیس

کوئٹہ : پولیس ترجمان کے ایک پریس ریلیز کے مطابق سال نو پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے تحت مقدمہ کا درج کیا جائیگا، جس میں دس سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے، یہ جرم ناقابل ضمانت بھی ہے۔لہذا عوام سے التماس ہے کہ ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔ہوائی فائرنگ سے بہت سے بیگناہ شہریوں کی جان گئی ہے اور بہت سے زندگی بھر کے لئے اپاہچ ہو گئے ہیں ِ آیک زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے اگر کسی شخص کو ہوائی فائرنگ کرتا ہوا دیکھیں تو فوری15پولیس کنٹرول کو اطلاع دیں تاکہ پولیس بیگناہ کی شہریوں کی جان بچاتے ہوئے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں