کوئٹہ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

کوئٹہ:سبزل روڈ نورزئی چوک کاکڑآباد کے مکینوں نے شکایت کی کہ بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے،بار بار شکایات درج کروانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ دن اور رات کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی طور پر پریشان کردیا ہے، اس حوالے سے علاقے کے معتبرین اور نوجوانوں نے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف آواز بلند کی ہے، انہوں نے فیصلہ کیا ہے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو عوام بجلی فراہم کرنے والے متعلقہ دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں