کوئٹہ، موٹر وے پولیس کا حالیہ بارشوں کے باعث تمام ڈرائیوروں کو الرٹ جاری

کوئٹہ:موٹروے پولیس ویسٹ زون کی جانب سے مسافروں اور ڈرائیوروں کو خبردار کیاگیاہے کہ بلوچستان کے تقریبا تمام علاقوں میں بارش وکان مہتر زئی میں برف باری کا سلسلہ مزید جاری رھنے کا امکان ہے لہٰذاء عوام غیر ضروری سفر سے اجتناب،دوران بارش یا برف باری سپیڈ بلکل آہستہ،فوگ لائٹس کا استعمال اورگاڑیاں ایک دوسرے سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔ بیان میں کہاگیاہے کہ موٹر سائیکل سوار ھیلمنٹ کا استعمال کریں۔ ہیلپ/ ایمرجنسی کیصورت میں موٹر وے پولیس کی ھیلپ لائن 130 پر سے رابطہ کر سکتے ھیں۔سفر پر نکلنے سے قبل NHMP کی ھمسفر ایپ کو فالو کرتے ھوئے سفر کا آغاز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں