وزیراعلیٰ بلوچستان کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد کرائیں، عبدالمالک کاکڑ

کوئٹہ:بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عبد المالک کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کراوئیں سیکرٹریٹ کیڈر کے مسئلہ پر کابینہ کا واضح فیصلہ آچکا ہے عملدرآمد کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو سول سرونٹ کو ذاتی ملازم سمجھ کر تعیناتیاں کر رہے ہیں۔سول سرونٹ ریاست کا ملازم ہے کسی سیاسی حکومت یا سیاسی جماعت کا نہیں۔انھوں نے کہا کہ سول سروس میں سیاسی مداخلت، آئین کی خلاف ورزی ہے۔سول سروس کی بنیاد قانون اور آئین ہے۔ انحراف معاشرے میں انارکی کا سبب بنتا ہے اور ادارے کمزور ہوتے ہیں۔ ایماندار اور پریشر میں نہ آنے والے آفیسرز کو OSD کیا جا رہا ہے۔گڈ گورننس اور قانون کی حکمرانی کے لیے ایماندار، باکردار اور مضبوط بیوروکریسی کی ضرورت ہے۔جب سے موجود وزیراعلی نے چارج لیا ہے اکثر تعیناتی میرٹ کے خلاف ہوئی ہے۔ پرسٹنگ ٹرانسفر سیاسی بنیادوں پر غیر قانونی ہے۔ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن غیر قانونی اقدام کے خلاف مزاحمت کرے گی۔وزیراعلی بلوچستان کو بار بار یاد دلا رہے ہیں کہ بی ایس ایس اور بی سی ایس کے مابین شیئر ڈسٹریبیوشن کا مسئلہ ہمارے لیے بنیادی مقصد رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سابقہ کابینہ کے فیصلہ پر عملدرآمد کے لیے پانچ مہینے انتظار کیا۔ اب مزید انتظار سے کیڈر میں بے چینی پیدا ہو رہی وزیراعلی قدوس بزنجو اس حوالے سے واضح احکامات جاری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں