بی سی کے ملازمین کے لواحقین و آل پارٹیز کا مشاورتی اجلاس، احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

بیلہ:بلوچستان کانسٹیبلری کے ملازمین کے لواحقین اور آل پارٹیز کا مشاورتی اجلاس 9 جنوری کو ہوگا پرامن احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے اور پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی آئیندہ کا لائحہ عمل بھی طے ہوگا جب تک ہمارے جائز مطالبات منظور نہیں ہوتے چین سے نہیں بھیٹں گے مطالبات کی منظوری تک تحریک اور پرامن احتجاج جاری رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار رونجہ قومی مومنٹ لسبیلہ کے ضلعی آرگنائزر لواحقین کے نمائیندے فیضان سرور رونجھو نے جمعرات کے روز آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بی سی ملازمین کے لواحقین اور آل پارٹیز نمائیندگان کا اہم مشاورتی اجلاس مورخہ 9 جنوری بروز اتوار شام 4 بجے بیلا ریسٹ ہاوس میں منعقد ہوگا جس میں تحریک اور احتجاج کے اگلے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی اور مزید لائحہ عمل طے کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بی سی ملازمین کے جائز حقوق کیلئے لسبیلہ سے شروع کی جانے والی احتجاجی تحریک کو مزید موثر انداز میں چلایا جائے گا انہوں نے کہا کہ اجلاس میں لواحقین اور آل پارٹیز نمائیندگان مقررہ وقت پر شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ پرامن احتجاج کا اگلا شیڈول مرتب کیا جا سکے اور تحریک کے دوسرے مرحلے کو بھی پہلے مرحلے سے زیادہ موثر بنایا ج سکے انہوں نے کہا کہ ہم اب اپنے جائز مطالبے اور موقف سے پیچھے ہٹنے والے ہرگز نہیں تحریک اور احتجاج کا دائرہ مزید وسیع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں