باہر بیٹھ کر بیان دینا سب کو آتا ہے، کارکردگی صرف کام سے آتی ہے، ظہور بلیدی

کوئٹہ:صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہوراحمدبلیدی نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ آپ اس حساس اور اہم معاملے پر ایک سنجیدہ بیٹھک میں دعوت کے باوجود تشریف نہیں لائے، آپ ٹوئیٹر پر ہی راہنمائی فرما دیں کہ آپ کی اس مسئلے کے حل اور بلوچستان کے ذخائر کے استعمال کیلئے کیا تجاویز یا منصوبہ بندی ہے تاکہ عوام بھی سمجھ سکے اور حکومت کو فیصلہ سازی میں بھی مدد ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں