قلات، بجلی کے سنگل فیز اور گیس کی بندش کیخلاف احتجاج کی حمایت کرتے ہیں، جمعیت علماء اسلام نظریاتی

قلات: جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے نو منتخب ضلعی امیر مولانا محمد حیات مفتی عبدالناصر مینگل اور دیگر نے کہا ہے کہ قلات میں بجلی کو سنگل فیس کر نے اور سوئی گیس کی بندش کے خلاف جاری احتجاج کی جمعیت نظری مکمل ہمایت کرتی ہیں قلات کے خواتین وہ کام کر رہے ہیں جو مرد حضرات نہیں کر سکی قلات میں گزشتہ کئی سالوں سے سوئی گیس معطل کردی گئی اور گزشتہ تین سالوں سے موسم سرما میں بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کیا جاتا ہیں ان اقدامات پر خواتین کااحتجاج کرنا ان کاحق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کر دہ اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی احتجاجی خواتین کے مطالبات کی بھر پو ہما یت کرتی ہے اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے انہوں نے کہا کہ آج خواتین کر گھر سے نکل کر احتجا کررہی ہیں یہ مرد حضررات کی کو تاہیوں کی وجہ ہیں کہ سوئی گیس کمپنی قلات کو گزشتہ کئی سالوں سے گیس فراہم نہیں کرتی مگر عوام سے ماہانہ بلز وصول کر رہی ہے اور کیسکو کی جانب سے گزشتہ تین سالوں سے مو سم سرما میں بجلی کا بحران پیدا کیا جاتا ہے مگر مرد حضرات احتجاج پر نہیں نکلی مجبورََ خواتین نے احتجاج کا راستہ اپنا یا ہوا ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی احتجاجی خواتین کے ہر احتجاجی کال پر ان شانہ بشانہ ہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں