کوئٹہ،غیر ملکی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار 29لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد

کوئٹہ: کوئٹہ میں ایف آئی اے کی کاروائی غیر قانونی طو رپر غیر ملکی کرنسی کا کاروبارکرنے میں ملوث ملزم گرفتار 29لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کرلی گئی، ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کوئٹہ کے علاقے قندھاری بازار میں بخاری سینٹر میں چھاپہ مار کر محمد زکریا نامی شخص کو گرفتار کرلیا اور اسکے قبضے سے 29لاکھ 78ہزار 250روپے اور ایک موبائل برآمد کرلیا، حکام کے مطابق ملزم اپنے مفرور ساتھی محمد حسین کے ساتھ ملکر گزشتہ تین سال سے امریکی ڈالر اور امارتی درہم کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ہے ملزم زکریا اور محمد حسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں