چین،رہائشی عمارت میں خوفناک دھماکےسے 16 افراد ہلاک

بیجنگ: چین کی ایک رہائشی عمارت کی کینٹین میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے چونگ چنگ میں ایک عمارت زور دار دھماکے سے لرز اُٹھی۔ دھماکے میں عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر منہدم ہوگیا اور درجنوں افراد دب گئے۔ریسکیو ادارے کے کارکنوں نے ملبے سے 26 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں 16 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ 10 میں سے ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا عمارت کی کینٹین میں ہوا جہاں رہائشی کھانا کھا رہے تھے۔ دھماکے کے وقت عمارت میں 600 افراد موجود تھے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں دھماکا گیس لیکیج کا معلوم ہوتا ہے تاہم ابھی تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں