دکی،پولیس تھانے میں فائرنگ سے قیدی زخمی

دکی:پولیس تھانے کے حوالات میں بند قیدی پر مسلح شخص نے حوالات کے اندر فائرنگ کی پولیس کے مطابق فائرنگ سے قیدی شہباز ولد دوست محمد زخمی ہوگیا۔جسے سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا زخمی قیدی کو دائیں کندھے پر ایک گولی لگی ہے۔زخمی قیدی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔زخمی قیدی کو لورالائی منتقل کردیا گیا قیدی لڑکی اغوا کے کیس میں کل رکنی سے گرفتار ہوا تھا۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم محمد طارق ولد شائستہ خان ناصر کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق زخمی قیدی کا تعلق پنجاب کے علاقے لالیاں چینوٹ سے ہے۔ایس پی دکی خواجہ قیصر فاروق نے غفلت برتنے پر پولیس تھانے کے گیٹ ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل سمیع اللہ کو معطل کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں