صوبائی حکومت ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کے مطالبات کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے، نور محمد دمڑ

کوئٹہ: سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کی قیادت میں حکومتی وفد جس میں صوبائی وزرا میرنصیب اللہ مری،میر حاجی محمد خان لہڑی پر مشتمل تھے نے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے عہدیداران ڈاکٹر حفیظ مندوخیل،طاہر دمڑ، حاجی عبدالودود ترین ودیگر عہدیداروں سے احتجاجی کیمپ میں ملاقات اورکامیاب مذکرات کے بعد ڈاکٹرز نے ایمرجنسی سروسزبحال کرنے کااعلان کیا، حکومت نے گرفتار ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس رہا کردیا ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس نے صوبہ بھر میں ایمرجنسی سروسز بحال کرنے کااعلان کیاتاہم ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے دوماہ سے سرکاری ہسپتالوں کے اوپی ڈیز سمیت انڈور سروسز کا بائیکاٹ جاری رہے گا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کی قیات میں حکومتی وفد کاینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے درمیان رات گئے کامیاب مذاکرت ہوئے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کا اسپتالو ں میں ایمرجنسی سروسز بحال اور ٹراما سینٹر کھولنے کا اعلان کیا حکومت کی جانب سے گرفتارتمام ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کورہا کردیئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹرحفیظ مندوخیل نے کہاکہ اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے ہمارے مطالبات تسلیم کئے تواحتجاج ختم کرینگے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سے اپیل کے عہدیداران سے اپیل کی کہ وہ او،پی،ڈی، کو بحال کرکے صوبے کے غریب عوام کی حالت پر رحم کرکے پوری طور پر احتجاج کو ختم کرکے صحت کے تمام شعبوں میں سروسز کو بحال کرے ہم یقین دلاتے ہے کہ اگر آپ ایک قدم آئے گے تو حکومت دو قدم آگے آئے گے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے مطالبات حل کرنے کی کوشش کرینگے سنیئرصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعلی میرعبدالقدوس بزنجو نے ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکس کی مطالبات حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور وزیراعلی نے ہمیں ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے ساتھ مذکرات کیلئے بجوائے ہیں وزیراعلی بلوچستان ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے جائز مطالبات کے حل کیلئے سنجیدہ ہے انہوں نے کہاکہ ہم ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکس او ر وزیراعلی کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کے درمیان ثالثی اورپل کاردار ادا کرینگے سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس،نرسرز ودیگر ہیلتھ سٹاف ہمارے ہیروز ہے جنہوں نے کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑرہے ہیں اور کئی ڈاکٹرز،پیرامیکس ودیگر ہیلتھ سٹاف کے اہلکارجان کی بازی بھی ہار چکے ہے حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس، نرسرز و محکمہ صحت سمیت تمام محکموں کے ملازمین کی جائزمسائل حل کرینگے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان کے وسائل کم اور مسائل زیادہ ہے ان تمام مسائل حل کرنے میں وقت لگے گا تاہم موجودہ صوبائی حکومت ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس، نرسز کے مطالبات کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں