دالبندین، انتظامیہ کی کارروائی، مبینہ4افراد گرفتار

دالبندین: اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کی قیادت میں لیویز فورس کی دالبندین کے نواحی علاقے کرودک کارروائی میں چار مبینہ ڈاکوں کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عرفان خلجی کے مطابق اس کارروائی میں فائرنگ کی تبادلے کے بعد گرفتار چار مبینہ ڈاکوں سے پک اپ گاڑی اور متعدد موبائل فونز بھی برآمد کیے۔ ان کے مطابق گرفتار ڈاکوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ دوسری جانب ایس ایچ او دالبندین عبدالستار سمالانی کے مطابق گرفتار افراد سے اسلحہ برآمد نہیں ہوا تاہم زیر حراست ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں