دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، میر عبد القدوس بزنجو

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی امن کے قیام کے لئے دی جانے والی قربانیاں اور اور کاوشیں رائیگاں نہیں جائیں گی،انہوں نے کہاکہ شہداء نے امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے جانیں قربان کیں امن کے دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی بذدلانہ کاروائی کی دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پوری قوم متحد اور اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے وزیراعلیٰ نے دھماکے میں امن فورس کے رضا کاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے انکی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں