صوبائی حکومت صحافی برداری کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، سردار عبدالرحمن کھیتران
کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سینئر صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدر عرفان سعید اور انکی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں نے بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے صوبائی حکومت صحافی برداری کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، یہاں جاری کردہ ایک بیان میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ بی یوجے نے جمہوری انداز میں انتخابات کروا کر اپنی اور بلوچستان کی جمہوری روایات کو قائم رکھا ہے نئی کابینہ پر صحافی برداری کی فلاح وبہبود کی ذمہ داریاں ہیں امید ہے کہ نو منتخب صدر عرفان سعید اور انکی کابینہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافیوں کی فلاح وبہود کے لئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے


