ڈیرہ اللہ یار، واٹر سپلائی کے تالابوں میں پانی کا ذخیرہ تیزی سے کم ہونے لگا

ڈیرہ اللہ یار:ڈیرہ اللہ یار میں واٹر سپلائی کے تالابوں میں پانی کا ذخیرہ تیزی سے کم ہونے لگا موسم گرما میں شہر میں بڑے آبی بحران کا خدشہ پیدا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کی جانب سے موسم گرما میں آبی بحران کے پیش نظر پیشگی انتظامات نہیں کیے جا رہے واٹر چینل میں پانی کا بہاو تیز ہونے کے باوجود واٹر سپلائی کے دونوں تالابوں میں پانی ذخیرہ کرنے پر کسی قسم کی توجہ نہیں دی جا رہی تالابوں میں ذخیرہ شدہ پانی کا مقدار تیزی سے کم ہو رہا ہے واٹر سپلائی کے اسٹوریج میں پانی کی سطح نچلے درجے پر پہنچ چکا ہے اور محدود ذخیرہ شدہ پانی کا رنگ اور ذائقہ بھی تبدیل ہوگیا یومیہ بنیادوں پر شہر میں پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور تالابوں میں ذخیرہ بڑھانے پر عدم توجہی بہت بڑے آبی بحران کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے گزشتہ برس بھی معمولی غفلت کے باعث شہر میں بڑے آبی بحران کا سامنا کرنا پڑا شہری شدید گرمیوں میں تین ماہ تک پانی کی بوند بوند کو ترستے رہے اور ٹینکر مافیا نے آبی بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لاکھوں روپے بٹور لیے جبکہ شہری لاکھوں روپے لٹانے کے باوجود پانی کے لیے بلکتے رہے رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر عمر خان جمالی اور ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک کو تالابوں میں پانی کا ذخیرہ کم ہونے اور پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کی غیرسنجیدگی کا فوری نوٹس لیکر تالابوں میں پانی کا ذخیرہ بڑھانے کے لیے پیشگی اقدامات اٹھائیں تاکہ شہریوں کو آبی بحران کا سامنا کرنا نہ پڑ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں