افغانستان کے منجمد اثاثوں میں سے نصف نائن الیون متاثرین کیلئے مختص، بائیڈن نے دستخط کردیے
امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان کے منجمد اثاثوں سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔
ایگزیکٹوآرڈرکے تحت افغانستان کی 7 ارب ڈالرز کی منجمد رقم جاری کی جائے گی اوریہ رقم کنسولیڈیڈٹ اکاؤنٹ میں منتقل کرنا ہوگی۔افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثوں میں سے نصف نائن الیون متاثرین کے ازالے کیلئے مختص کیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا آنے والے مہینوں میں ایک ٹرسٹ فنڈ قائم کرے گا جس کا مقصد اس رقم میں سے 3.5 ارب ڈالرز کے فنڈز افغان عوام کی مدد کیلئے استعمال کرنا ہے جبکہ باقی 3.5 ارب ڈالرز کے اثاثے نائن الیون کے متاثرین کے جاری مقدمات تک امریکا میں ہی رہیں گے۔
Load/Hide Comments


