عمران خان عدلیہ اور فوج کے خلاف الزام تراشی پر مبنی آرڈیننس کو پاس کرکے اپنے ماتھے پر سیاہ داغ نہ بنا ئے، سردار یار محمد رند

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ عمران خان عدلیہ اور فوج کے خلاف الزام تراشی پر مبنی آرڈیننس کو پاس کرکے اپنے ماتھے پر سیاہ داغ نہ بنا ئے حکومت بلوچستان کچی کے بے گناہ افراد کے قاتلوں کو گرفتاری کی بجائے تحفظ دے رہے ہیں بلوچستان کی موجودہ حکومت نے ساڑھے تین ارب روپے میں صوبے کو بھیچ دیا وزیراعظم وزیراعلیٰ بلوچستان یہ نہ سمجھتے کہ ہم تھک کر چلے جائینگے ہم انصاف لے کر یہاں سے جائیں گے جلد آئندہ کا سخت لائحہ عمل دینگے ان خیالات اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سردار یار محمد رند نے کہا کہ تین ماہ قبل کچی میں پانچ بے گناہ افراد پر حملہ کیا گیا جن میں سے تین شہید اور دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے قاتل وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں موجود ہے اس لئے گرفتار نہیں ہورہے کیونکہ وہ بلوچستان عوامی پارٹی کے عہدیدار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ 6روز سے ا حتجاج پر ہیں لیکن صوبائی ٹھس سے مس نہیں ہورہی ہے ا نہوں نے کہا کہ میرے قبائلی دشمنیوں میں اب تک ڈھائی سو لوگ شہید ہوگئے ہیں لیکن میں ان بے گناہ افراد کو انصاف دلانے کیلئے اپنے لوگوں کے ساتھ اس سردی میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنے پر بیٹھا ہوں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی بہت مختصر وقت کیلئے وزارت اعلیٰ کے منصب پر لائے گئے ہیں آپ تو اپنے علاقے آواران بھی نہیں جاسکتے ہوں حب میں مجبوراً رہ رہے ہوں انہوں نے کہا کہ میں انصاف کیلئے آیاہوں اپنے لوگوں کیلئے انصاف لیکر ہی جاﺅں گا انہوں نے کہا کہ اگر میری بات نہیں سنی گئی تو میں اسلام آباد تک جاﺅں گا اور ملک کے 22کروڑ عوام کو موجودہ حکمرانوں کی کرتوتوں سے آگاہ کروں گا انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے لوگوں نے مجھے 9مرتبہ پارلیمنٹ پہنچا یا ہے میں ان کا شکر گزار ہوں اور انہیں انصاف دلانے کیلئے اس سردی میں اپنے لوگوں کے ساتھ دھرنا دیا ہے ایک سوال کے جواب میں کہ کابینہ کی جانب سے عدلیہ اور فوج کے خلاف الزام تراشی پر سزا کو تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کے حوالے سے جو آرڈیننس صدر مملکت کے پاس منظوری کیلئے گیا ہے میرا وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ اس بل کو پاس کر کے اپنے ماتھے پر کالک نہ ملے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں 48گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا بہت جلد آئندہ کا سخت لائحہ عمل دوں گا ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئی جی بلوچستان کرائم برانچ کے افسران کا نوٹس لیں جو جرائم کو ختم کر نے کی بجائے مجرموں کو فنا دے رہے ہیں انہوں نے الزام لگا یا کہ کچی میں شہید ہونے والے افراد کوکرائم برانچ کے افسروں کے ذریعے دھمکا یا جارہا ہے کہ انہیں بھاری رقم دی جائے گی وہ ان قاتلوں کے نام نہ بتائیں سردار یار محمد رند نے کہا کہ آج بھی کچھ لوگ چیف سیکرٹری اور آئی جی کو تبدیل کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں انہوں نے آئی جی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرائم برانچ کا نوٹس لیتے ہوئے اس ناروا ریے کا نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں