ڈیرہ اللہ یار، خاتون سماجی ورکرمہتاب لاشاری روڈ حادثے میں جاں بحق دو افراد زخمی

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار کی خاتون سماجی ورکر اور درخشاں ویلفیئر کی چیف ایگزیکٹو مہتاب لاشاری روڈ حادثے میں جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے، بدھ کو ڈھاڈر کے مقام پر د و گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں مہتاب لاشاری موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے،ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا،واضح رہے کہ ڈیرہ اللہ یار میں انکی میزبانی میں شمولیتی جلسہ عام کا انعقاد ہونا تھا جس میں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کی قیادت میں وہ باضابطہ طور پر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جا رہی تھی تاہم جلسہ عام سے ایک روز قبل ہی وہ روڈ حادثے میں شدید زخمی ہو کر دم توڑ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں