وطن کی خاطرجاں بحق ہونیوالے کیپٹن حیدر عباس کو سلام پیش کرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوہلو میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے افسر جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے جاں بحق کیپٹن حیدر عباس کو سلام پیش کرتے ہیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پوری قوم ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف یک آواز اور دہشتگردوں کے خلاف نبرد آزما اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ یکجا کھڑی ہے، انہوں نے جاں بحق کیپٹن حیدر عباس کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
Load/Hide Comments


