حکومتی ارکان کو عدم اعتماد پر راضی کرنے کیلئے پیسوں کی پیشکش کی جارہی ہے، فواد

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو چیلنج دیا ہے کہ وہ 24 گھنٹون میں تحریک عدم اعتماد لائے لگ پتہ جائے گا۔
تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن نے اپنے ایم این ایز سے دستخط کرانا شروع کردیے
فواد چوہدری نے اپوزیشن پر حکومتی ارکان کو عدم اعتماد پر راضی کرنے کیلئے پیسوں کی پیشکش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
علاوہ ازیں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عدم اعتماد کی کوششیں ناکام بنانے پر مشاورت کی گئی۔
خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کیخلاف عدم اعتماد کے معاملے پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد مارچ کے دوسرے ہفتے میں جمع کرایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں