اینٹی کرپشن نے جعلی ڈگریاں تیار کرنے والے سرکاری آفیسر کو گرفتار کر لیا

لاہور:محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈگریاں تیار کرنے والے سرکاری آفیسر کو گرفتار کر لیا ۔ملزم غلام حیدر نے مظفر گڑھ کے رہائشی نقی عباس کو 50 ہزار روپے کے عوض انٹرمیڈیٹ کی ڈگری فروخت کی۔گریڈ 17کے سپرنٹنڈنٹ غلام حیدر کو ٹریپ ریڈ کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ دوران کارروائی ملزم سے جعلی ڈگری اور نشانذدہ نوٹ بھی برآمدکر لئے گئے ۔ملزم غلام حیدر بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان میں سپرنٹنڈنٹ تعینات ہے۔ ملزم نے ضیاءالدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ سندھ کا جعلی سرٹیفکیٹ تیار کیا،ملزم غلام حیدر کو جھنگ مور ضلع مظفر گڑھ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔غلام حیدر کے خلاف اینٹی تھانہ کرپشن ڈی جی خان میں مقدمہ 03/22 درج کر لیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں