یوکرین حملہ, روس کے اندر مزاحمت شروع، ہزاروں گرفتار

ماسکو:روس کا یوکرین پر حملہ ‘روس کے اپنے ملک میں ہی جنگ کیخلاف آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئیں ‘ یوکرین پر حملے کے بعد روس کے اندر مزاحمت شروع ہوگئی ہے اور جنگ کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پرنکل آئے ہیں‘شدید نعرے بازی ‘مزاحمت شروع‘ ہزاروں گرفتارکر لئے گئے ‘دارالحکومت ماسکو میں جنگ کیخلاف مظاہرہ کرنے والے 900 مظاہرین سمیت1700 گرفتار‘مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی گئی ناکامی پر پولیس کی جانب سے طاقت کا استعمال ‘ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں بھی یوکرین پر حملے کیخلاف عوام کا احتجاج کیا‘واشنگٹن،ہوسٹن اورڈینور سمیت دیگرشہروں میں مظاہرین نے یوکرینی پرچم لہرائے روسی سفارتخانے تک احتجاجی ریلی ‘روسی صدر سے میزائل اور فوجی حملے روکنے کامطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے بڑے شہروں ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جنگ کے خلاف احتجاج اور سخت نعرے بازی کی، مظاہرین میں بڑی تعداد نوجوانوں کی تھی، جنہوں نے ‘ جنگ نہیں’ کے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں