شہباز شریف سے سردار اختر مینگل کی ملاقات
لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، اپنی رہائشگاہ آمد پر شہباز شریف نے سردار اختر مینگل کا پرتپاک استقبال کیا، ملاقات میں مہنگائی، بیروزگاری، موجودہ معاشی صورتحال اور دیگر عوامی مسائل پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کی مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load/Hide Comments


