پی پی کا لانگ مارچ، کوئٹہ سے سینکٹروں گاڑیوں کا قافلہ روانہ

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے کوئٹہ سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کوئٹہ سے روانہ ہوگیا۔ قافلے کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی اور دیگر صوبائی قائدین کر رہے تھے روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے پا کستان پیپلز پارٹی کے صو با ئی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑاور سردارسربلند جوگیزئی کا کہنا تھا کہ عوامی لانگ مارچ میں لاکھوں افراد کی شرکت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں پیپلز پارٹی کے کامیاب لانگ مارچ سے حکمرانوں کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی ہیں پیپلز پارٹی عوام کو انکے حقوق دلانے میدان میں نکلی ہے جیالوں کی جدوجہد انشااللہ کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عوامی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے جیالے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے روانہ ہوگئے ہیں عوام کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے پیپلزپارٹی کے عوامی لانگ مارچ سے گھبرانا شروع ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں