وزیراعلیٰ کا نوٹس، بچے پر تشدد میں ملوث دو اہلکار معطل

کوئٹہ (انتخاب نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان نے سوشل میڈیا پر پولیس تھانہ میں بچے پر تشدد کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلیٰ نیتشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا،انہوں نے کہا کہ پولیس کو کسی بھی ملزم یا شخص پر تشدد کرنے کا اختیار نہیں، ایسے رویے سے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے پیدا ہوتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوام کے اعتماد کی بحالی کے لی? پولیس کو اپنے رویے میں بہتری لانا ہوگی،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پولیس عوام کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں