منحرف حکومتی اراکین سندھ ہاؤس سے نامعلوم مقام پر منتقل
اسلام آباد :سندھ ہاو¿س میں موجود حکومتی اراکین قومی اسمبلی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق سندھ ہاو¿س سے حکومتی ایم این ایز کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا،وزیر اعظم عمران خان نے دو روز قبل سویلین حساس اداروں کو اراکین قومی اسمبلی اور سندھ ہاو¿س کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دیا تھا۔ذرائع کے مطابق سول انٹیلی جنس ادارے نے ارکان کی منتقلی کے بارے میں حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک اطلاع ہے کہ حکومتی ارکان کو سندھ منتقل کیا گیا ہے، سول ایجنسی نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان کو جہاں منتقل کیا گیا اس کا پتہ لگارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان کو صبح سویرے مختلف گاڑیوں میں منتقل کیا گیا، تین خواتین ایم این ایز کو سکھر منتقل کر دیا گیا ، خواتین ارکان کو گزشتہ رات سکھر منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کو سندھ میں متوقع گورنر راج لگانے کے حکومتی فیصلے کے بعد منتقل کیا گیا۔


