لیبیا کے نزدیک مہاجرین سے بھری کشتی سمند برد،70افرادکی ہلاکت کا خدشہ

طرابلس :بین الاقوامی ادارہ برائے مائیگریشن (آئی او ایم )نے لیبیا کے ساحل کے قریبی سمندر میں تقریبا 70 مہاجرین کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جاری کردہ بیان میں بتایا کہ گہ فروری 27 اور مارچ 12 کو کشتی ڈوبنے کے دو مختلف واقعات میں 22 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ47 اب بھی لاپتہ ہیں۔ تازہ واقعے میں توبروک نامی لیبیئن شہر کے پاس ایک کشتی ڈوب گئی، جس میں25 مہاجرین ہلاک ہو گئے۔ رواں سال اب تک 225 مہاجرین غیر قانونی راستوں سے یورپ پہنچنے کی کوششوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں