لاپتا افراد کی عدم بازیابی سے ان کے اہلخانہ مشکلات کا شکار ہیں، بی این پی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری نے بی این پی کوئٹہ کے تمام کارکنوں عہدیداروں یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز، ضلعی کونسلران کو ہدایت کی ہے کہ وہ خضدار سے لاپتہ ہونے والے پارٹی کے ساتھیوں کبیر بلوچ، مشتاق بلوچ اور سعداللہ بلوچ کے بازیابی کیلئے ان کے لواحقین کے جانب سے آج بروز ہفتہ 26مارچ 2022سہہ پہر 3بجے پریس کلب کوئٹہ میں منعقدہ ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں وقت مقرر پر اپنے بھرپور شرکت کو یقینی بناکر سیاسی وجمہوری انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا یاد رہے کہ بی این پی کے ان دوستوں کو چند سال پہلے خضدار سے لاپتہ کیا گیا جو تاحال بازیاب نہ ہوسکے ان کے بازیابی کیلئے پارٹی اور ان کے لواحقین نے وقتاً فوقتاً سیاسی وجمہوری انداز میں احتجاج کیا لیکن آج تک انہیں بازیاب نہیں کیا جارہاہے اس کے نتیجے میں لواحقین شدید مشکلات، تکلیف مسائب اور ذہنی کیفیت سے دوچار ہے جبری گمشدگی ملکی قوانین کے بھی برخلاف ہے اگر کسی فرد پر کوئی جرم ہے تو انہیں ملکی عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں