الیکشن کمیشن کی خلاف وزری پر وزیراعظم 28 مارچ کو عدالت میں طلب
اسلام آباد (انتخاب نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں قانون کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کر دیا۔وزیراعظم کو نوٹس ڈی ایم او مانسہرہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیا جس میں عمران خان کو 28 مارچ کو دن 11 بجے خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جرمانے کو چیلنج کیا تھا۔وزیر اعظم عمران خان نے ڈی ایم او کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کی تھی، الیکشن کمیشن 28 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، وفاقی وزرا مراد سعید، اعظم سواتی اور پرویز خٹک نے بھی ڈی ایم او کا فیصلہ چینلج کر دیا، وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی ڈی ایم او کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے بھی ڈی ایم او کا فیصلہ چیلنج کردیا، الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے، کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ڈی ایم او نے وزیر اعظم اور وفاقی وزرا پر 50-50 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نے 11 مارچ کو لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کیا تھا، ڈی ایم او نے 18 مارچ کو وزیر اعظم اور وفاقی وزرا پر 50-50 ہزار روپے جرمانے عائد کیے تھے۔


