لیگی وفد سے ملاقات کے بعد پرویز الٰہی زرداری ہاؤس پہنچ گئے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ق) کا وفد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی سربراہی میں زرداری ہاؤس پہنچ گیا۔چوہدری پرویز الٰہی نے آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ اورچوہدری سالک حسین بھی پرویز الہی کے ہمراہ تھے۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں ن لیگ کا اعلیٰ سطحی وفد چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچا، ملاقات میں ن لیگی وفد اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان تحریک عدم اعتماد اور ملکی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگوکی گئی۔ذرائع ن لیگ کے مطابق مسلم لیگ ن نے ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینیکی باقاعدہ پیش کش کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ ق لیگ نے ن لیگ کی پیش کش پر جواب دینیکے لیے 2 دن کی مہلت مانگی ہے، دونوں جماعتوں کا اس دوران رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


