اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، چار مشتبہ افراد مارے گئے، ایک فرار
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا،سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں چار مشتبہ افراد مارے گئے، ایک فرار ہوگیا۔ مارے گئے مشتبہ افراد نے سیاسی جماعتوں کے جلسے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ مشتبہ افراد کا تعلق ٹی ٹی پی سوات گروپ سے ہے۔ مشتبہ افراد نے افغانستان سے ٹریننگ حاصل کی ہے، مشتبہ افراد سے پانچ کلو دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Load/Hide Comments


