سعودی عرب اور یو اے ای میں رمضان کا چاند نظر آگیا

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقے حوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آگیا جبکہ تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا، امارات میں ہفتہ دو اپریل یکم رمضان ہوگا، آج رات مساجد میں نماز تراویح ادا کی جائےگی۔ امارات کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ابوظبی میں وزارت انصاف میں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں