اسکول کی مسجد گورنمنٹ کی پراپرٹی ہے، سنڈیمن ہائیر سیکنڈری اسکول
کوئٹہ:گورنمنٹ سنڈیمن ہائیر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر نصیرعلی شاہ نے کہا ہے کہ سنڈیمن اسکول کی مسجدگورنمنٹ کی پراپرٹی ہے جس میں طویل عرصے سے باقاعدہ باجماعت نماز کی ادائیگی ہورہی ہے گزشتہ دنوں اسکول کے گراونڈ کی گراسی کی مینٹنس کی وجہ سے نماز جمعہ کیلئے گراونڈ کو بند کیا گیاتھا لیکن مسجد کے پیش امام نے معاملے کو غلط رنگ دیاجس کے بارے میں قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کوصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ سنڈیمن ہائیر سیکنڈری اسکول کی مسجد میں حکومت بلوچستان محکمہ تعلیم کی ملکیت ہے جس میں گزشتہ طویل عرصے سے پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی کی جاتی ہے اور جمعہ کی نماز کے دوران شہریوں کے رش کی وجہ سے اسکول کے گراونڈ میں جمعہ کی نماز ادا کی جاتی ہے تاہم گزشتہ جمعہ کو اسکول کے گراونڈ کی گرسی کی مینٹنس کی وجہ سے گراونڈ میں نماز کی ادائیگی نہیں ہوسکی جس کو مسجد کے پیش امام جو محکمہ تعلیم کا ملازم ہے نے غلط رنگ دیا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کا پیش امام قاری عبدالحفیظ ایس ایس ٹی جنرل ہے اوروہ سرکاری ملازمت کے ساتھ ساتھ دیگر جگہوں پر بھی ملازمت کررہا ہے جس کے خلاف گورنمنٹ سنڈیمن ہائیر سیکنڈری اسکول کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے۔ پرنسپل ڈاکٹر نصیرعلی شاہ نے بتایا کہ مسجد کے پیش امام نے مسجد کواپنی ذاتی جاگیر سمجھ رکھا ہے اور لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے جس کی گورنمنٹ سنڈیمن ہائیرسیکنڈری اسکول انتظامیہ مذمت کرتی ہے اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ اسکے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ سنڈیمن ہائیر سیکنڈری اسکول کی مسجد میں نماز جمعہ کاوقت ایک بجے ہے جس سے بچوں کی تعلیم میں خلل پڑتا ہے نما ز جمعہ کی ادائیگی کا وقت دو بجے رکھا جائے تاکہ بچو ں کی تعلیم میں خلل نہ پڑے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مسجد کے بارے میں کسی بھی قسم کا بیان جاری کرنے سے قبل اسکی تصدیق ضرور کریں۔


