خیبر پختونخوا اسمبلی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

پشاور (انتخاب نیوز) وزیر برائے محنت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی اسمبلی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا جا رہا ہے اس لیے صوبائی اسمبلی برقرار رہے گی۔ اتوار کو صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی، اپوزیشن کو اب بھی منہ کی کھانی پڑی اور الیکشن میں بھی انھیں شکست ہوگی، اپوزیشن گھبرائے نہیں اور الیکشن کی تیاری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں