پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد
لاہور: پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی کی جانب سے وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
سکیورٹی اسٹاف کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کے اندر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔واضح رہےکہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، ڈپٹی اسپیکر کا کہنا ہےکہ اسمبلی کا اجلاس آج ہی ہوگا جب کہ سیکرٹری اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے احکامات ماننے سے انکار کردیا ہے۔
Load/Hide Comments


