عدلیہ نے نظریہ ضرورت کو دفن اور جمہوریت کو مضبوط کردیا، زمرک خان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی کی ہار یا جیت نہیں،اس وقت پاکستان کو اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے چند دن قبل کچھ نادان دوستوں کے مشورے سے آئین اور پارلیمان پر حملہ کیا گیا۔ عدالت نے ایک تاریخی فیصلے کے ذریعہ نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن اور جمہوریت کو مزید مضبوط کردیاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے پاکستان میں آئین اور جمہوریت کی با لا دستی کا بو ل با لا ہوا ہے ہم سب کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر پاکستان اور قوم کےلئے سوچ کر مسائل کا حل ڈھونڈنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مو جو دہ حلات میںمزید تلخیوں کی گنجائش نہیں۔ حکومتی اراکین نے ہمیں ملک دشمن اور غدار سمجھا لیکن ہم نہ ان کو ملک دشمن سمجھتے ہیں اور نہ غدار، ہم ان کو بھی پاکستانی سمجھتے ہیں اور ان سے اپیل کرتے ہیں کہ آئیںتلخیوں کو بھلا کر ملکر ملک کی خدمت کریں۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ جمہوریت و جمہوریت پسند قوتوں،وکلا سول سوسائٹی کی جیت ہے، آج ثابت ہوا کہ آئین اورپارلیمان سے کوئی بالاترنہیں، یہی جمہوریت اور عوام کی جیت ہے انہوں نے کہا ہے کہ جمہوری ادوار میں آمریت پر مبنی فیصلے کسی بھی صورت قبول نہیں کئے جاسکتے آئین شکنی کرنے والوں کو بھی عدالتی کٹہرے میں لایا جائے نظریہ ضرورت پیچھے رہ گئی اورجمہوریت کا بول بالا ہواہے پی ٹی آئی نے ہٹ دھرمی کے زریعے جوغیرغیرآئینی اقدامات اٹھائے تھے وہ ناکامی سے دوچار ہوگئے اس ضمن میں متحدہ اپوزیشن کے تمام قائدین، وکلا سول سوسائٹی اور میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت کی مضبوطی جمہور کی حکمرانی آئین کی بالادستی قائم کرنے کیلئے ماضی کی مانند آج بھی صف اول کاکردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں