تحریک عدم اعتماد کی کامیابی میں بی اے پی نے اپنا کردار ادا کیا، خالد مگسی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کا کہنا ہے کہ باپ ہماری پارٹی ہے اور ہم نے باپ ہونے کا حق ادا کر دیا۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے حوالے سے خالد مگسی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے سب کو جوڑا، 170 میں ہم نے 4 ووٹ ملائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ پڑے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں