روسی فوج نے یوکرین میں میزائل نظام کی غیرملکی سپلائی کو تباہ کردیا

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ روس کی مسلح افواج نے یورپی ملک کی جانب سے یوکرین کو فراہم کردہ فضائی دفاعی سازوسامان تباہ کردیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کونشین کوف نے یومیہ بریفنگ میں بتایا کہ 10 اپریل کو سمندر میں قائم انتہائی درستگی پر مبنی کلیبر میزائلوں نے ایک یورپی ملک کا کیف کو فراہم کردہ ایس-300 اینٹی ایئرکرافٹ میزائل ڈویژن کا سازوسامان تباہ کردیا۔ اس سے قبل ایک گودام میں چھپایا گیا سامان مشرقی یوکرین کے شہر ڈنی پرو کے جنوبی مضافات میں تباہ کردیا گیا تھا۔ دریں اثنا روس یوکرین میں اپنی خصوصی فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، اور اب تک مجموعی طور پر 129 طیارے اور 99 ہیلی کاپٹرز، 243 اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سسٹم، 441 بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں، 2 ہزار79 ٹینک اور دیگر بکتر بند جنگی گاڑیاں، 239 ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم، 909 فیلڈ آرٹلری اور گولوں کے علاوہ 2 ہزار 3 خصوصی فوجی گاڑیاں تباہ ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں