بلیدہ اس وقت ضلع کیچ کے تمام علاقوں سے زیادہ پسماندگی کا نقشہ پیش کررہا ہے، نیشنل پارٹی
تربت: نیشنل پارٹی بلیدہ کے آرگنائزر محمد عظیم بلوچ کا بلیدہ کے سیاسی عمائدین کے اعزاز میں افطاری کا اہتمام، افطار پارٹی سے نیشنل پارٹی کے رہنما فداجان بلیدی، معتبر شیر جان اور ہم خیال سیاسی رہنماوں شاہ فیصل، میر بشام بلیدی،میر خلیل رند، محمد عظیم بلوچ اور دیگر رہنماوں نے افطاری پارٹی سے خطاب کیا انھوں نے کھاکہ بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی ہماری بنیادی ضرورت ہے انھوں نے کھاکہ بلیدہ اس وقت ضلع کیچ کے تمام علاقوں سے زیادہ پسماندگی کا نقشہ پیش کررہا ہے گزشتہ بلدیاتی اور صوبائی نمائندوں نے بلیدہ کو یکسر نظر انداز کیا بلیدہ میں انفراسٹرکچر نام کی کوئی چیز نہیں اربوں کے فنڈز خرد برد کے نظر ہوئے ہیں بلیدہ سٹی پروجیکٹ ٹھکیداروں اور اقرباپرور نمائندوں کے کرپشن کی نظر ہوگے ہیں ساڑھے تین سال کے دوران 5 ارب کے فنڈز سے ایک کلو میٹر روڈ تک تعمیر نہیں ہوا بلیدہ اور اس سے محلقہ علاقوں میں ہونے والے ترقیاتی عمل کے نام سے جو خرد وبرد ہوا ہے اس پر انکوائری کی ضرورت ہے انھوں نے کھاکہ حالیہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پی بی 45 کے حدود میں پرانے شربت کو نءبوتل میں ڈال کر پیش کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے جو اب چلنے والا نہیں ہے کیچ یکجہتی پینل بنیادی طور پر باپ پارٹی کی آف شور کمپنی ہے باپ کے نام پر مزید یہ کاروبار بلیدہ زامران و ہوشاپ میں نہیں چل رہا ہے اس لیے کمپنی مالکان نے اس کمپنی کا نام تبدیل کردیا ہے بیان میں کھاگیا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے یہی لوگ عوام پر مسلط رہے ہیں ساڑھے تین سال تک حکومت کا حصہ رہے جبکہ چار سال بلیدہ میونسپل کمیٹی میں بھی یہی لوگ تھے بلیدہ میں نمایاں ترقیاتی کام کرنے والوں کی کارکردگی کا یہ عالم ہے کہ 5 ارب روپے فنڈز بلیدہ کے لیے جاری ہوا ایک کلو میٹر روڈ نہیں بنا بلکہ اب تو بلیدہ تربت اور بلیدہ شہروں کے درمیان روڈ سفر کے قابل بھی نہیں ہے شہرک سے سامی تک کا سڑک گزشتہ کئی سالوں سے ادھورا پڑا ہے لیکن اس کے باوجود اپنی کارکردگی پر نادم ہونے کے بجائے بلند و بانگ دعوے کئے جارے ہیں ان کی کارکردگی کی وجہ سے اب قوم پرست سیاسی پارٹیوں نے انھیں مسترد کردیا تو موصوف مجبورا آف شور کمپنی بناکر عوام کو دھوکہ دینے کے لیے سامنے آگے ہیں۔ بیان میں کھاگیا کہ حالیہ آف شور کمپنی کے مالکان نے 2018 کے عام انتخابات میں باپ پارٹی کو سپورٹ کی صوبائی اور قومی اسبلی کے امیدواروں کی مدد کی اور اس حکومت کے ہر کام میں شامل رہے اب وقت تبدیل ہوتے دیکھ کر گرگیٹ کی طرح رنگ تبدیل کرگیا بیان میں کھاگیا کہ بلیدہ زامران اور ہوشاپ کا ہر بچہ ان کی کارگزاری سے اچھی طرح واقف ہیں کیچ یکجہتی پینل کا چورن بکنے والا نہیں ہے۔


