عمران خان کو اقتدار سے نکالا اور اب پاکستان سے نکالیں گے،جے یو آئی

اسلام آ باد: ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران خان کو اقتدار سے نکالا ہے اور اب پاکستان سے بھی نکالیں گے۔ اسلم غوری نے عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا، اسرائیل اور یہودی ایجنٹ کو اپنے آقاوں کے پاس بھیج کردم لیں گے۔ انکا کہنا ہے کہ بیساکھیوں کے ذریعے قوم پر مسلط ہونے والے کی نااہلی پوری قوم پر عیاں ہوچکی ہے، خط کا چورن ایکسپائر ہوگیا، قوم کو دھوکہ دینا خمیر میں شامل ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ یہودی ایجنٹ کو در در کی خاک چھاننے پر مجبور کردیا ہے، عوامی امنگوں کی ترجمان جلد قوم کو مہنگائی اور بیروزگاری سے چھٹکارا دلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال مسلط شخص کو خواب میں بھی اقتدار نصیب نہیں ہوگا، عمران خان کی تقریر حسب سابق جھوٹ اور الزام تراشی پر مبنی تھی۔ ترجمان اسلم غوری نے مزید کہا کہ عالمی برادری کی موجودہ حکومت کو مبارکباد کا پیغام ثبوت ہے کہ خط کا شوشہ دھوکہ دینے کے لئے دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں