کوئٹہ، سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 6 دکاندار گرفتار، 5 دکانیں سیل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کچلاک محمد وقار کاکڑ کی سربراہی میں سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے دوران 6دکانداروں کو گرفتارکرکے 5دکانوں کو سیل کیاگیا جبکہ متعدد کووارننگ بھی جاری کردی گئی ۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کچلاک محمد وقار کاکڑ نے سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی شہر کے مختلف علاقوںاسپینی روڈ، اسمنگلی روڈ اورخروٹ آباد میں مختلف دکانوں میں نرخ ناموں کا معائنہ کیا گیا نرخ ناموں کی خلاف ورزی پر 6 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیاکارروائی کے دوران 5 دکانوں کو سیل اور 10 کو وارننگ جاری کر دی ، محمد وقار کاکڑنے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کی نگرانی جاری ہے ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔


