سانحہ نوکنڈی، بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کراچی ٹو حب شاہراہ بند کر دیا

حب(انتخاب نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی نے نوکنڈی میں بلوچ عوام پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ، حمید اللہ بلوچ کا قتل اور مزدوروں کے گاڑیوں کو نکارہ بناکر انہیں صحرا میں مرنے کیلئے چھوڑ دینے کے خلاف آج کراچی ٹو حب شاہراہ بند کر دیا ہے جس سے ہزاروں افراد ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے پھنس گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نوکنڈی میں سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر اس وقت براہ راست فائرنگ کیا جب بقول سرکاری ذرائع عوام ان کے کیمپ کی جانب پیش قدمی کر رہے تھے۔ مظاہرین پر فائرنگ سے 7 افراد زخمی جبکہ ایک ڈرائیور پہلے ہی سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں